اجتماعي زيادتي۔۔
Tuesday, February 06, 2007 1:20 PM |
پہلادن۔۔ حرا بيٹي شام كو كچھ مہمان گھر آرہے ہيں۔۔ ذرا تيار رہنا۔ خاموشي۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے لڑكيوں تياري پوري كر لي كے نہيں آج بھائي كے ليے لڑكي ديكھنے جانا ہے۔۔ جي جي ۔۔ ساري تياري ہو چكي ہے ۔۔ كرنا ہي كيا ہے۔۔ كونسي حور شمائل دكھا رہي ہيں آج آپ۔۔۔ چلو كم از كم ايك دن كھانا تو باہر ہو جائے گا۔۔۔۔ مشتركہ قہقہہ۔۔
حرا۔۔۔ حرا بيٹي كھانا لگا دو۔ كيا نام ہے بيٹي تمہارا ؟ حرا۔۔ تم نے بي اے كيا ہے نا ؟ جي ۔۔ ’مختلف باتوں كي آوازيں‘ ۔۔۔۔۔۔ |
| مكمل تفصيل اور اس بلاگ پر آپ كي رائے (3) |
|
ميرے ہم جماعت۔۔۔ آج دس سال ہوگئے۔
Monday, January 29, 2007 2:18 PM |
زندگي ميں بہت سے اہم واقعات ہوتے ہيں، اتار چڑھاؤ آتے ہيں، خوشياں ملتي ہيں غم آتے ہيں مگر جامعہ كراچي ميں گزارے چار سال ايك دہائي گزرنے كے بعد بھي كل ہي بات معلوم ہوتے ہيں۔ بدر سميع كا ’كمپيوٹر سائنس كا تعارف‘ ۔ شاہد قريشي كے حسابات، قدوائي صاحب كا انگريزي املا كرانا ، برني صاحب كے ليكچر، طفيل صاحب كي اسمبلي، صائمہ رحمٰن كا ريسرچ آپريشن، اور صدف بشير كي مصنوعي ذہانت۔۔ كئي دفعہ تو ايسا محسوس ہوتا ہے كے شايد صبح سويرے ہ۔۔۔۔۔۔ |
| مكمل تفصيل اور اس بلاگ پر آپ كي رائے (3) |
|
تيرا بھائي۔
Monday, October 03, 2005 9:05 PM |
عنوان كے حوالے سے شايد لوگ غلط فہمي كا شكار ہو جائيں اور يہ گمان كر بيٹھيں كے ميں انكے بھائيوں كے بارے ميں بات كرنے لگا ہوں اور وہ بھي اتني بد تميزي سے ۔ جي نہيں ايسا كچھ نہيں ہے ’تيرا بھائي ايسا كچھ كرنے كا ارادہ نہيں ركھتا‘ ۔ جي ہاں پہلے پہل تو ايسے جملے سن كر ميں كئي دنوں تك اپنے بھائيوں كے بارے ميں غلط فہمي كا شكار رہا بعد ميں پتہ چلا كے يہ تو بيان كرنے والے كے عجزوانكسار كا ايك نمونہ تھا۔
عام آدمي ہونے كا اور عام آدميوں ميں رہنے ك۔۔۔۔۔۔ |
| مكمل تفصيل اور اس بلاگ پر آپ كي رائے (5) |
|
كوئي ديوارسي گري ہے ابھي۔
Saturday, September 24, 2005 2:16 PM |
ديوار ۔۔ فرد اور قوم دونوں كي زندگي ميں بہت اہميت كي حامل ہے۔ اگر ديوار كو چار طرف سے ملاديا جائے تو يہ چار ديواري ، اگر پہاڑ پر بنا ديا جائے تو ديوار چين اور قوم كو تقسيم كيا جائے تو ديوار برلن۔ ٹہريے؛ ايك ہماري ارض پاك بھي تو ہے ـ:) كچي آبادي بنانا ہو تو ديوار، زمين پر قبضہ تو بھي ديوار اور علم كا سمندر جب پبلك ٹائلٹ سے باہر نكل آئے تو بھي ديوار ؛ جي ہاں ديوار۔
انفارميشن ٹيكنالوجي كے اس دور ميں جہاں دنيا ب۔۔۔۔۔۔ |
| مكمل تفصيل اور اس بلاگ پر آپ كي رائے (6) |
|
خدا ہم كو ايسي خدائي نہ د ے ۔۔۔
Monday, September 19, 2005 8:42 PM |
اردو زبان ميں قدرت نے ايسي لچك ركھي ہے كہ دنيا كي كسي بھي زبان كا كوئي بھي لفظ چند ہي دنوں ميں اسطرح اسكا حصہ بن جاتا ہے كہ دوسري زبان والے اسے اردو سے مستعار ليا ہوا لفظ سمجھنے لگتے ہيں۔ يہي نہيں بلكہ مختلف زبانوں كے ادب كي اصناف بھي اس خوبصورتي سے اردو ادب كا حصہ بن جاتي ہيں كے پڑھنے والے كو كسي اجنبيت كا شائبہ تك نہيں ہوتا۔
شاعري اردو زبان كي وہ شان ہے جس نے لاكھ زوال كے باجود چاہنے والوں كا ايك وسيع حلقہ نہ صرف يہ كہ باقي ركھا ہے بلكہ اس ميں روز اف۔۔۔۔۔۔ |
| مكمل تفصيل اور اس بلاگ پر آپ كي رائے (7) |
|
پبلك ٹائلٹ (عام لوگوں كي خاص جگہ)
Wednesday, September 14, 2005 2:24 PM |
ہم پاكستاني كسي بھي حال ميں وقت ضائع كرنے كے حق ميں نہيں، سفر ميں ہوں تو ذريعئہ سفر پر فن كے نادر نمونے كريدتے ہيں، يا پھر بعد ميں آنے والوں كے ليے تہنيتي پيغامات كا ايك سلسہ رقم كر ديتے ہيں انتہا يہ كے خواب خرگوش كے مزےليتے ہوئے بھي ’خواب‘ اور ’خر گوش‘ كے تعلق پر غور كرتے رہتے ہيں۔ ہو سكتا ہے لوگ يہ كہيں كے يہ ايسي كوئي نادرو ناياب خصوصيت تو نہيں جو ہميں دنيا كي ہر قوم سے ممتاز كرے؟ بجا؛ ليكن كيا ايسي بات پوچھنے والوں نے كبھي ہمارے ’پبلك ٹائلٹ ‘ ميں ۔۔۔۔۔۔ |
| مكمل تفصيل اور اس بلاگ پر آپ كي رائے (7) |
|
|
| |
| ميرے بارے ميں |
راشد كامران لاس اينجلس , امريكہ
|
|
| |
|
| |
|
| |
|
| |
|